برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے بارے میں تو آئے روز چرچے ہوتے رہتے ہیں لیکن اب ان کی والدہ کے بارے میں آج ہم جاننے کی کوشش کریں گے کہ وہ کون تھیں اور ان کا برٹش خاندان میں کیا اہم کردار تھا۔
بہت سے لوگ ملکہ برطانیہ کی والدہ کے حوالے سے واقف نہیں ہیں۔
آیئے ملکہ الزبتھ کی والدہ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جانتے ہیں۔
ملکہ الزبتھ کی والدہ کانام الزبتھ بوز لیون تھا۔ ان کی پیدائش 4 اگست سن 1900 کو ہوئی اور وفات جبکہ وفات 30 مارچ 2002 کو ہوئی۔
ملکہ الزبتھ کی ہر دل عزیز والدہ اپنے دور حکومت میں کئی دہائیوں تک الزبتھ کے ساتھ رہیں-اور جب ان 101 سال کی عمر میں انتقال ہوا تو ان کی بیٹی نے انہیں خوبصورت خراج تحسین پیش کیا تھا۔
الزبتھ بوز لیون اپنی بیٹی ملکہ الزبتھ دوم سے بہت محبت کرتی تھیں اور وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہا کرتی تھیں۔
ملکہ الزبتھ کی والدہ الزبتھ بوز لیون کے بارے میں ایک ویب سائٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک شریر خاتون تھیں جس کے باعث ان کی اہلخانہ نے انہیں میری مسچیف کا لقب دیا تھا۔
انہوں نے اپنی شوہر کنگ جارج ششم کی وفات کے بعد ایک بہت برا قلعہ خریدا تھا۔ فروری 1952 میں کنگ جارج ششم پھیپھڑوں کے کینسر سے وفات پا گئے تھے۔
شرارتی ہونے کے ساتھ وہ پڑھائی لکھائی میں بھی کافی تیز تھیں۔ ان کے ایک لٹریچر کے مضمون نے ان کی ٹیچر کو بہت متاثر کیا تھا۔
ملکہ الزبتھ کی والدہ جب شدید علالت میں مبتلا تھیں تو اس کے باوجود بھی انہوں نے سرکاری فرائض سرانجام دیے تھے۔