افغان صدر اشرف غنی ملک سے بھاگ گئے... طالبان کی افغانستان پر جیت

image

افغان قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ "اشرف غنی افغانستان سے بھاگ گئے ہیں۔ اس مشکل وقت میں ان کا ہمیں چھوڑ کر جانا تاریخ میں یاد رکھا جائے گا اور وہ خدا کے آگے جوابدہ ہوں گے"

تاریخ انھیں بھاگنے والے کے نام سے یاد رکھے گی

فیس بک پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں عبداللہ نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ ملک میں کسی کو نقصان نہ پہنچائیں اور طالبان فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ہم طاقت کے بل پر کابل میں داخل نہیں ہوں گے

خبر رساں ادارے رویٹرز سے بات کرتے ہوئے افغان حکومت کے سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ اشرف غنی تاجکستان جاسکتے ہیں البتہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اشرف غنی کا ٹھکانہ پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ طالبان نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ طاقت کے بل پر کابل میں داخل نہیں ہوں گے اور حکومت سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے خواہاں ہیں


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.