گھروں میں قرنطینہ کرنے والے افراد کیلئے کون سی نئی ہدایات جاری کر دی گئی

image

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کی جانب سے گھروں میں قرنطینہ کرنے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ابو ظہبی ایمرجنسی، محکمہ ابو ظہبی اور ابو ظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر کی جانب سے گھروں میں قرنطینہ کرنے والوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

جاری کردہ نئی ہدایات کے تحت، ایسے افراد جنہوں نے ویکسین لگوائی ہے وہ افراد 7 روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔ اگر پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں، وہ افراد اپنا کلائی کے بینڈ کو اتار کر ساتویں روز قرنطینہ ختم کرسکتے ہیں۔ اور ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگائی ہے، وہ 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے اور نویں روز پی سی آر ٹیسٹ کروائیں گے۔ تاہم پی آر سی ٹیسٹ منفی آنے پر وہ افراد کلائی بینڈ کو دسویں روز قرنطینہ ختم کرسکتے ہیں۔کلائی بینڈ کو دسویں روز قرنطینہ ختم کریں گے۔

جبکہ وہ افراد جو کہ ہوم قرنطینہ میں رجسٹر ہیں وہ افراد مفت واک ان پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔ تاہم ان تمام ہدایات پر نافذ العمل 15 اگست 2021 سے ہوگیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts