آپ نے ہمشہ بچوں کو گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے دیکھا ہوگا، مگر آپ نے گھر کی چھت پر سانپوں کو کھیلتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ دراصل سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر پر شیر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں ایک گھر کی چھت پر دو سانپ کھیلتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
سانپوں کی یہ غیر معمولی ویڈیو بھارتی آفیسر روپین شرما کی جانب سے شیر کی گئی ہے، جو کہ سوشل میڈیا میں پر وائرل ہوگئی۔
کم دورانیے کی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سانپ، گھر کی چھت پر ایک دوسرے پر لپٹتے ڈانس کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گھر میں لٹکتے ہوئے کپڑوں کی موجودگی سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گھر میں لوگ رہائش پذیر ہیں۔
تاہم انٹرنیٹ پر صارفین کا کہنا ہے، ویڈیو میں دونوں سانپوں کے اس یمل کو لڑائی اور کھیل قرار دے رہے ہیں۔