اتوار کے دن کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد فوری طور پر تمام ٹی وی چینلز سے خواتین کو ہٹا دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں طالبان کو خبریں پڑھتے دیکھا جاسکتا تھا۔ اور اس کے بعد یہی سمجھا جارہا تھا کہ طالبان کے عہد میں خواتین پر کام کرنے کی نئی پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔
البتہ منگل کو افغانستان کے “طلوع“ چینل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اینکر طالبان کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کررہی ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ریڈیو اسٹیشن کے اہلکار کا انٹریو کرنے والی خاتون کا نام بهشتی آرغند ہے۔