کیا آپ نے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ آپ مچھلی خرید کر گھر پر لے کر آئے ہوں اور پکاتے وقت مچھلی اچانک زندہ ہوجائے یقیناً کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا ہوگا لیکن اب ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ایک مچھلی پکنے کے دوران ہی پھڑ پھڑانے لگی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد اس ویڈیو کو شئیر کرنے لگی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مصالحہ لگی مچھلی کی مائیکرو وید اوون میں اچھلنے لگتی ہےجو لوگوں کو ایک دم خوفزدہ کردیا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مذکورہ ویڈیو کسی فلم کا سین معلوم ہوتا ہے کیونکہ حقیقت میں اسے تسلیم کرنا مشکل ہے۔
خیال رہے یہ ویڈیو کئی سالوں قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی تھی جو اِن دنوں دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔