آئے دن اس طرح کی خبریں گردش کررہی ہوتی ہیں کہ کسی کے گھر یا کسی پانی کے کنواں کے اطراف سانپ وغیرہ دیکھیں گئے ہیں۔ مگر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک سپر مارکیٹ میں اژدہا شوپنگ کرنے آن پہنچا۔
ہوا کچھ یوں کہ اچانک سڈنی کے ایک سپر مارکیٹ میں کھانے پینے کی ریک سے بہت بڑا اژدہا نمودار ہوا، جسے دیکھ کے وہاں پر موجود خاتون خوف زدہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، ہیلینا الاتی نامی خاتون شوپنگ کررہی تھی کہ اچانک ایک ایک شیلف میں سے دس فٹ لمبا پائتھن سانپ سامنے نکل آیا۔
خاتون نے بتایا کہ پائتھن سانپ کا سر ان کے سر سے صرف 8 انچ دور تھا۔ تاہم خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خود سانپ پکڑنے کی ماہر ہیں۔ اس لئے وہ دیکھتے ہی پہچان گئی تھی کہ یہ غیر زہریلا ڈائمنڈ پائتھن ہے۔
تاہم بعد ازاں خاتون نے اپنے قریب واقع گھر سے سانپ کو پکڑ نے کا سامان لاکر سانپ کو پکڑ لیا۔ اس کے بعد سانپ کو خالی میدان میں چھوڑ دیا گیا۔