مجھ سمیت جہاز میں ہر کوئی رو رہا تھا ۔۔ کابل چھوڑتے وقت طیارے کے اندر کیا حالات تھے؟ خاتون نے سب کچھ بتا دیا

image

افغانستان کی گزشتہ دنوں کی صورتحال سے سب ہی واقف ہیں جب وہاں بھرپور افرا تفریح کا عالم تھا۔ طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیش قدمی اور سابق افغان صدر کی کابل سے فرار ہونے کی خبر پوری دنیا میں سنی اور دیکھی گئیں۔

وہیں امریکی طیارے کے ساتھ بھاگنے والے افغان شہریوں کی ویڈیو نے بھی خوب تہلکہ مچایا، سب باہر کی صورتحال سے تو تھے ہی واقف مگر اس دوران جہاز کے اندر کیا ماحول تھا ایک خاتون نے سب احوال سنایا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینہ نامی خاتون نے طیارے کی اندرونی صورتحال سے آگاہ کیا۔

حسینہ سید نے بتایا کہ میں جلدی میں افغان پاسپورٹ اور برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ائیرپورٹ پہنچی کیونکہ میرے شوہر اور بچے برطانیہ میں رہتے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ حالات کافی پر سکون سے کیونکہ جب جہاز میں موجود تمام افراد کو دیکھا تو راحت ملی لیکن ذاتی طور پر مجھے ان کیلئے افسوس تھا جنہیں ہم پیچھے چھوڑ آئے تھے، میں ان افغان شہریوں کی مدد کرنا چاہتی تھی۔

حسینہ سید نے بتایا کہ برطانوی فوجیوں نے جہاز میں سوار ہونے کیلئے ہماری مدد کی، وہ بچوں سمیت سب کی بہت مدد کررہے تھے، ہمیں کھانا فراہم بھی کیا گیا اور پانی بھی پلایا گیا،بچے جہاز میں بری طرح رو رہے تھے، مجھ سمیت جہاز میں ہر کوئی رو رہا تھا۔

خیال رہے کہ کابل سے روانہ ہونے والے امریکی طیارے سی سترہ میں 800 مسافر کے ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts