کسی کو ملا پیٹرول تحفے میں تو کسی نے کی سکول میں شادی ۔۔ جانیئے 3 ایسی منفرد شادیوں کے بارے میں جن کے خوب چرچے ہوئے

image

شادی میں نئے نئے ٹرینڈز لوگ آج کل خود ہی بنا رہے ہیں تاکہ ان کی شادی کا منفرد انداز وائرل ہوسکے، بالکل ایسے ہی کچھ شادیوں کا احوال ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

٭ اسکول میں شادی:

22 سال قبل اسکول کے ایک پلے پروگرام میں 7 سالہ بچہ سری رام رنجیتھ اور 6 سالہ آریا سری دیوی کی شادی ہوئی تھی ، جس میں لڑکا ایک آرمی افسر بنا تھا اور لڑکی اس کی بیوی، اس کے مکمل 22 سال بعد اسی اسکول میں ان دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرلی، جب تک لڑکا بھارتی پولیس افسر بن چکا تھا اور دونوں نے اپنے پُرانے اساتذہ اور گھر والوں کی موجودگی میں اسکول کے پلے ایریا میں شادی کرلی۔

٭ پیٹرول تحفے میں:

تامل کامیڈین مائیل سیمی نے گذشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی کی جانب سے بھارت کے ایک نئے نویلے جوڑے کو شادی کے سٹیج پر ہی تحفے میں 5 لیٹر پیٹرول کے 2 چھوٹے گیلن دیئے گئے، یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

٭ مولوی نے پڑھایا نکاح تو پنڈت نے دلائے سات پھیرے:

مہاراشٹر کے کولہا پور میں ستیہ جیت سنجے یادو اور مارشا ندیم مجاور نے پسند کی شادی کی جو گھر والوں کی مرضی سے ہوئی ۔ دونوں نے اپنے رسم و رواج کے مطابق شادی کی ۔ اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ سات پھیرے بھی لئے اور نکاح بھی کیا ۔ کولہا پور کے رنکالا میں رہنے والے ستیہ جیت سول انجینئر ہیں اور مارشا آرکیٹیک ہیں ۔ دونوں کی دوستی بارہ سال پرانی ہے ان دونوں نے یہاں ایک مقامی ہوٹل میں ایک عالم دین اورایک پنڈت کی موجودگی میں شادی کی ۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts