کرونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنے گہرے میں لیا ہوا ہے۔ آئے دن ہم کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بارے میں مختلف خبریں پڑھتے رہتے ہیں۔ جبکہ جاپان میں ہوئے ایک سروے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ، جاپان میں لوگ کرونا وائرس کی وبائی قسم یعنی ڈلیٹا ویرینٹ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاپان میں ڈلیٹا ویرینٹ کے انفکشن سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 98 فیصد تک جا پہنچی ہے۔
اس بات کو جاننے کیلئے قومی انسٹیٹیوٹ آف وبائی امرض اور نجی شعبے سے ڈیٹا حاصل کیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد دن بھر دن بڑھتی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے جاپان کے کہیں علاقوں میں حالت خرابی کی طرف جاسکتے ہیں۔
تاہم مغربی جاپان کے علاقے اوساکا، کیوتو اور ہیوگو میں ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہو نے والے افراد کی شرح 92 فیصد تک جا پہنچی ہے۔