اس دنیا میں عجیب و غریب قسم کے انسان بھی پائے جاتے ہیں جن کا رہن سہن دیکھ کر سب ہی متاثر اور حیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کیونکہ ان کا رہن سہن عام انسانوں کی نسبت کافی الگ اور مشکل ہوتا ہے۔
ایک ایسے ہی شخص کی کہانی بتانے جا رہے ہیں جو ایک غار میں جانوروں کے ساتھ 16 سال سے رہ رہا ہے اور تاحال زندہ بھی ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والےایک شخص کاسوشل میڈیا پر غیر معمولی چرچا ہورہا ہے جو گزشتہ 16 برس سے شہر سے کوسوں دورایک غار میں رہ رہا ہے جہاں وہ کئی جانوروں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔
سربیائی شہری پینٹا پیٹرووِچ سربیا کے مشہور دریا گریڈ ائسنیکا کے پاس ایک غار میں رہائش پذیر ہے۔ وہ شہری زندگی سے دور رہتے ہیں اور انہیں کافی مشکل کے بعد کووڈ 19 ویکسین لگائی گئی ہے۔
70 سالہ پینٹا کے رہن سہن کے باعث لوگ ان کی ذات میں دلچسپی لیتے اور اس کے بارے میں جاننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ پہلے وہ ایک درخت پر بنائے گئے ڈربے نما گھر میں رہتے تھے اور بعدازاں وہ 25 میٹر طویل غار میں رہنا پسند کرتے ہیں جو دریا کے پاس ایک گھاٹی میں واقع ہے۔ اس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ وہ جدید دنیا سے بیزار آگئے ہیں اور تنہا رہنا پسند کرتے ہیں۔
وہ اپنے درجنوں پالتو جانوروں کے ساتھ غار میں رہتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ زندگی بہت اچھی ہے۔ وہ اس سے قبل شہر میں رہتے ہوئے اپنی مہارت سے کئی اشیا بناتے رہے اور خوب دولت بھی کمائی لیکن ان پر ایک برا وقت آیا اور سب احباب اور دوست انہیں اکیلا چھوڑ گئے۔
پینٹا نے ایک اخبار کو انٹرویو میں کہا تھا کہ میں آج کی جدید دنیا میں زندگی نہیں بسر کر سکتا کیونکہ اس طرح کی آزادی رقم سے بھی نہیں خریدی جاسکتی، مجھے نہ پانی کا بل دینا پڑتا اور نہ ہی گیس کا اور یہاں آس پاس فطرت کے خوبصورت نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔