دنیا بھر میں ویسے تو منفرد اور انوکھے قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کے بارے میں جان کر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
اب ایک اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جس سے متعلق جان کر آپ بھی حیرانگی کا اظہار کریں گے۔ کیونکہ ایسا اکثر فلموں اور ڈراموں میں ہی پیش آتا ہے۔
شیشے کی بوتل میں بند ایک پیغام 10 ماہ میں سمندر میں تین ہزار میل کا سفر طے کرتے ہوئے کینیڈا سے جنوبی ویلز پہنچ گیا۔
ویلز کے علاقے برینا سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ امانڈا ٹڈمرش ساحل سمندر پر اپنے پالتو کتوں کے ساتھ چہل قدمی کر رہی تھیں جب ان کو یہ بوتل ملی۔
خاتون نے کہا کہ وہ بوتل کے ملنے پر کافی پرجوش ہیں۔ اس سے قبل وہ اپنے اہلخانہ سے اکثر مذاق میں کہا کرتیں تھیں کہ وہ ہمیشہ خزانے کی تلاش میں رہتی ہیں۔
پیغام میں درج تھا کہ یہ بوتل ماہی گیر کشتی آرکٹک ایگل سے برفانی کیکڑوں کی ماہی گیری کرتے ہوئے کینیڈا میں نیو فاؤنڈ لینڈ کے گرینڈ بینک سے پھینکی گئی ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ پیغام کینیڈا کے جان گراہم نامی برفانی کیکڑوں کے ماہی گیر کا ہے۔
خاتون نے اپنے پیغام میں اپنا ای میل بھی رابطے کے لیے لکھا ہے۔