گھر اتنا بڑا ہے کہ دروازے تک آنے میں 10 منٹ لگ جاتے ہیں۔۔۔ جانیں دنیا کے پانچ امیر ترین افراد اور ان کی پر آسائش زندگی کے بارے میں

image

جہاں دنیا میں بے پناہ غربت ہے وہیں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جنھوں نے اتنی دولت کمائی کے اب ساری زندگی دونوں یاتھوں سے بھی لٹاتے رہیں تو ختم نہیں ہوگی۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ دنیا کے یہ رئیس ترین افراد کیسے رہتے ہیں اور ان کے پاس کتنی دولت ہے۔

جیف بیزوس

امیزون کے بانی جیف بیزوس دنیا کے رئیس ترین شخص ہیں۔ ان کے پاس کئی دنیا کی مہنگی ترین جگہوں ہر کئی شاندار بنگلے ہیں۔ زرا سوچیں جہاں عام انسان چھٹی منانے کا خواب بھی زندگی میں بمشکل ایک بار پورا کرسکتا ہو اس جگہ لگژری بنگلوز خریدنا کیسا لگتا ہوگا۔ جیف بیزوس کے پاس نیو یارک کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی شاندار بنگلہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ایک ذاتی طیارہ بھی ہے۔ پالتو جانور کے شوقین افراد کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جیف بیزوس کو بھی پالتو کتا رکھنے کا شوق ہے لیکن یہ کوئی عام کتا نہیں بلکہ ایک روبوٹ کتا ہے جس کے ساتھ جیف اکثر واک کرنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیف اخبار کا ڈیڑھ سو سالہ پرانا ادارہ واشنگٹن پوسٹ بھی خرید چکے ہیں

بل گیٹس

گھر اور گاڑیاں تو ہر امیر آدمی کے پاس ہوتی ہیں لیکن دنیا کے سب سے رئیس ترین افراد کے پاس اس سے بھی زیادہ انوکھی چیزیں ہوتی ہیں جیسے کہ مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے پاس مصنوئی جھیل اور ذاتی ساحل سمندر بھی ہے۔ بل گیٹس کے پاس بھی کئی لگژری گھر ہیں جن میں ہر سہولت موجود ہے جیسے کہ ہوم تھیٹر، سوئمنگ پول وغیرہ مگر ان سب کے علاوہ بل گیٹس کو کتب بینی کا شوق ہے جس کے لئے ان کے گھر میں ایک وسیع لائریری بھی ہے جس میں دنیا کی نادر کتابوں کا ذخیرہ موجود ہے۔

نواز شریف

نواز شریف دنیا کے رئیس ترین افراد میں تو شامل نہیں لیکن پاکستان میں ان کے مقابل کے امیر کم ہی لوگ ہوں گے۔ نواز شریف پاکستان کے تین بار منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم ہیں۔ ان کے گھر کا نام “جاتی امراء“ ہے جو لاہور، رائے ونڈ میں موجود ہے۔ نواز شریف کا یہ محل اتنا بڑا ہے کہ اس کے دروازے سے گھر کی بلڈنگ تک جانے میں دس منٹ کی ڈرائیو کرنی پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ نواز شریف کے گھر میں بھی ہر وہ آسائش موجود ہے جس کی ایک عام شخص امید بھی نہیں کرسکتا جیسے کہ ہوم تھیٹر، جاگنگ ٹریکس، سوئمنگ پولز، اور اٹالین ٹائلز سے مزین عالیشان اتھ رومز اور کچن۔

جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا تعلق پاکستان تحریکِ انصاف سے ہے۔ جانگیر ترین اپنی ملکیت میں شامل کئی شوگر ملز کی وجہ سے ملک میں مشہور ہیں۔ اور ظاہر ہے کو شخص شوگر ملز کا مالک ہوگا وہ رئیس تو ہوگا ہی۔ اسی وجہ سے جہانگیر ترین کے پاس بھی کافی دولت ہے۔ جہانگیر ترین کا ایک بنگلہ لندن می بھی ہے جس کا نام ہائڈ ہاؤس ہے۔ یہ گھر 12ایکڑ پر تعمیر وسیع و عریض عمارت ہے۔ البتہ اس گھر کے باہر بھی کافی جگہ چھوڑی گئی ہے جس میں جہانگیر ترین کے بچے گھڑ سواری کا شوق پورا کرتے ہیں۔

مکیش امبانی

مکیش امبانی کے گھر “انٹیلیا“ کے بارے میں تو سب جانتے ہیں کہ وہ ایک لگژری ترین گھر ہے اس کے علاوہ مکیش امبانی جو بھارت کے رئیس ترین شخص ہیں کئی شاندار گاڑیو ں کے مالک بھی ہیں۔ مکیش امبانی کے پاس ایک شاندار یارٹ ہے جس میں کئی کمرے اور تمام سہولیات موجود ہیں۔ مکیش اس یارٹ میں اپنے خاندان اور نوکروں کے ساتھ دوسرے ملکوں کی سیر پر جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مکیش کے پاس دنیا کی سب سے مہنگی گولڈن فش بھی ہے جسے وہ گھر میں رکھتے ہیں۔ س مچھلی کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ جس گھر میں رکھی جائے وہاں دولت کی فراوانی ہوتی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts