عمر شریف کا علاج کس طرح کیا جائے گا؟ جانیئے عمر شریف کے ڈاکٹر نے اُن کے علاج کے بارے میں کیا اہم معلومات بتائیں

image

لیجنڈ اداکار عمر شریف گزشتہ کئی روز سے شدید بیمار ہیں اور انہیں علاج کے لئے امریکہ لے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے ان کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب کہتے ہیں کہعمرشریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ڈاکٹر سید طارق شہاب نے یہ کہا ہے کہ عمرشریف پہلے ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، اس لئے ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف کو جو بیماری ہے اس میں اوپن ہارٹ سرجری کرنا درست عمل نہیں ہوگا، اوپن ہارٹ سرجری کے علاوہ ان کی کڈنی بھی کمزور ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی، نئے پروسیجر کے لئے ماہر ٹیم چاہیے ہوتی ہے، جو یہاں موجود نہیں اس لئے پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمر شریف براہِ راست اسپتال پہنچیں گے ایک دن انہیں انڈر آبزرویشن رکھ کر معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد 2 سے 3 دن میں ان کی سرجری ہو جائے گی۔

ملک بھر میں عمر شریف کے مداح اور ان کے غیر ملکی مداح بھی ان کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، جبکہ مولانا طارق جمیل نے بھی اداکار عمر شریف کیلئے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا اور ان کی صحت اور سلامتی کی دعائیں بھی کیں جس کے جواب میں عمر شریف نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.