حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی

image

وفاقی حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ نے داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11-ڈبل اے کے تحت لگائی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ پابندی سے متعلق عملدرآمد رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو ارسال کی جائے۔

مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US