ریلوے پولیس اہلکار نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، مسافر کو 38 لاکھ روپے واپس

image

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کردی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ 26 دسمبر کو پیش آیا جب محسن مشتاق نامی مسافر پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا کہ حیدرآباد اسٹیشن پر کسی ذاتی کام سےمحسن مشتاق کے اترنے پر ٹرین روانہ ہوگئی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق ٹرین میں دوران ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو رہ جانے والے مسافر کا بیگ ملا جس میں تقریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی۔ اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق ریلوے تھانے پہنچا اور ٹرین میں رہ جانے والے اپنے سامان سے متعلق اطلاع دی۔

بعد ازاں مسافر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، جہاں ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا، پھر بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US