ان کا چہرہ بہت خوبصورت ہے ۔۔ سال 2021 کے خوبصورت چہروں کی لسٹ میں شہناز گل کے علاوہ اور دوسرے چہرے کون ہیں؟

image

سال 2021 کیلئے سب سے خوبصورت چہروں کے مالک افراد کا مقابلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سال 2021 کیلئے بھارتی ادکارہ شہناز گل اور وزیراعظم عمران خان کو نامزد کر دیا گیا۔

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پینل پر اس وقت یہ جملہ ٹاپ ٹریند کر رہا ہے۔ #MostBeautifulFaces2021

شاہد آفریدی:

صرف شہناز گل اور وزیراعظم ہی کو نہیں بلکہ ہر صارف اپنی من پسند شخصیت کو نامزد کر رہا ہے۔ جس میں کئی افراد نے تو ٹویٹر پر پاکستان کے فخر شاہد آفریدی کی تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ سال 2021 کا یہ اعزاز انہیں دیا جائے۔

مریم عفیفی:

جبکہ ایک ولید نامی صارف نے دُنیا بھر میں بہادری اور ہمت کی علامت بننے والی فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کو بھی 2021 کے خوبصورت چہرے کے لیے نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کی جانب سے اپنی پسندیدہ شخصیات کو خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.