گاڑی پر نشان پڑ گیا اب کیا کروں؟ جانیں گاڑی سے نشان صاف کرنے کا آسان طریقہ جو آپ گھر پر ہی آزما سکتے ہیں

image

گاڑی نئی ہو یا پرانی، اگر اسکریچ آجائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اسکریچ گاڑی پر نہیں بلکہ ہمارے دل پر آگیا ہو۔ اس اسکریچ کو صاف کرنے کے لئے لوگ بڑے بڑے جتن کرتے ہیں لیکن اکثر وہ پوری طرح نہیں جاتا۔ اس آرٹیکل میں گاڑی سے اسکریچ کرنے کا آسان طریقہ بتایا جارہا ہے جسے آپ گھر میں بھی آزما سکتے ہیں۔

گاڑی کو اسکریچ پروف بنانے کے لئے ہماری ویب کی خصوصی ویڈیو دیکھیں

کیا چیزیں چائیں؟

گاڑی سے گھر میں ہی اسکریچ صاف کرنے کے لئے آپ کو صرف چند چیزیں چاہئیں جس میں شامل ہے ریگ مال، اسکریچ صاف کرنے والی پالش، پیسٹ ویکس اور ایک اسپرے والی بوتل میں سرف ملا پانی اور ایک موٹا ٹیپ۔

طریقہ

اب سب سے پہلے سرف ملے پانی سے اسپرے کرکے اسکریچ والی جگہ کو گیلا کریں اور ایک موٹے نرم کپڑے سے صاف کرلیں۔ اس کے بعد اسکریچ والے حصے کے اوپر اور نیچے تقریباً ڈیڑھ انچ کے فاصلے سے ٹیپ لگا دیں۔ اب ریگ مال سے اسکریچ والی جگہ پر ہلکے ہاتھوں سے اتنا رگڑیں کے اسکریچ غائب ہوجائے۔ اسکریچ غائب ہوجائے گا تو آس پاس کی جگہ کا رنگ بھی خراب ہوجائے گا۔ لیکن گھبرائیے نہیں بلکہ اب ٹیپ نکال کر سرف ملا پانی ایک بار اور اسپرے کریں اور پانی سے صاف کرکے خشک کرلیں۔

اگلے مرحلے میں پالش نکالیں اور موٹے کپڑے پر لگا کر پورے کھرچے ہوئے حصے پر اچھی طرح پالش کریں۔ یہ عمل اتنی دیر کریں کہ اسکریچ والے حصے کا رنگ باقی گاڑی کی طرح ہموار اور چمکتا ہوا ہوجائے۔ اس کے بعد پیسٹ ویکس جو بازار میں عام دستیاب ہے۔، کپڑے پر لگا کر پالش کیے حصے پر اچھی طرح ملیں۔ آپ نتیجہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ اب آپ کی گاڑی سے اسکریچ پوری طرح غائب ہوچکا ہے۔

نوٹ

عام طور پر اس طریقے سے مختلف گاڑیوں کے اسکریچز صاف کیے جاچکے ہیں لیکن احتیاطاً اس طریقے کو پہلے اس حصے پر آزما لیں جو زیادہ نمایاں نہ ہو۔ اس کے علاوہ جو کپڑا استعمال کیا جارہا ہے اس پر سے ٹیگز وغیرہ نکال لیں اور انتہائی نرم تولیہ کا کپڑا اس کام کے لئے استعمال کریں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.