اس بچے کا باپ کون ہے؟ حاضر دماغ اور تیز آنکھوں والے لوگ ہی اس پہیلی کا درست جواب دے سکیں گے

image

تصویر پہیلیاں بھی انٹرنیٹ پر اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہیں جنہیں حل کرنے کا بھی الگ ذوق ہوتا ہے۔

' ہماری ویب' آج ایک بار پھر آپ لوگوں کیلئے ایک دلچسپ پہیلی لے کر حاضر ہوئی ہے ۔ پہیلی آسان ہے اور آپ نے کم وقت میں جواب دینا ہے۔

اوپر موجود تصویر میں 5 لوگ موجود ہیں۔ ایک پولیس والے کے ساتھ بچہ موجود ہے۔ جبکہ ان کے سامنے تین ملزم کھڑے ہیں۔ تصویر میں یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ بچے کا اصلی باپ کون ہے؟

آپ نے تصویر کو غور سے دیکھنا ہے اور دماغ کا استعمال کرتے ہوئے درست جواب دینا ہے۔

تیز دماغ اور آنکھوں والے افراد ہی بچے کا اصل باپ تلاش کر سکیں گے۔

اگر آپ جواب تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تو آیئے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے بالوں کا رنگ درمیان والے ملزم کے بالوں کے رنگ سے میچ ہو رہا ہے۔ دوسرا اشارہ یہ مل رہا ہے کہ اسی ملزم کے چہرے پر ایک نشان موجود ہے اور وہی نشان بچے کے چہرے پر دکھائی دے رہا ہے۔

تیسرا اشارہ یہ ملتا ہے درمیان والا ملزم بچے کی جانب دیکھ رہا ہے۔ جبکہ باقی ملزموں کی نظریں پولیس والے کی طرف ہیں۔

تو ان اشاروں کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ درمیان والا ملزم بچے کا اصلی باپ ہے۔

اگر آپ کے ذہن میں اس پہیلی کا کوئی اور جواب آرہا ہے تو آپ اپنی رائے کا اظہار ' ہماری ویب' کے فیسبک پیج پر کمنٹ لکھ کر دے سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.