پاک فوج اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

image

پاک فوج اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ رات اضاخیل روڈ پر اخون بابا قبرستان کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ریاض عرف خزیفہ، ذاکر عرف عدنان، اویس، منیب عرف لیونے اور ابن آمین عرف محمدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایک آر پی جی-7 لانچر، ایک گولا، دو دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز)، دو ایس ایم جیز، دو پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کیے گئے۔

پاک فوج اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں دہشتگردوں کی ہلاکت اور اسلحے کی برآمدگی کو سیکیورٹی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US