یہاں سفید پیپسی ہوتی ہے اور کیک کی موم بتی پر پھونک مارنا منع ہے ۔۔ جانیے ان مشہور چیزوں کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

دنیا ہر چیز کوئی نا کوئی مقصد کے تحت آئی ہے۔ اگرچہ کئی چیزیں انسان کے لیے خطرناک ہیں لیکن وہی چیز دوسرے جاندار کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ ایسے ہی دنیا میں کئی ایسی چیزیں بھی آئی ہیں جن کا بہت سے لوگوں کو علم ہی نہیں ہے۔ ہماری ویب کی اس خبر میں کچھ ایسی معلومات کے بارے میں بتائیں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے نئی ہوں۔

اونٹ کو زندہ سانپ کھلانا:

اونٹ ایک ایسا جانور ہے جو کہ ریگستانی جہاز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اونٹ کو جب ایک بیماری حیام لاحق ہوتی ہے جس میں وہ کچھ کھاتا اور پیتا نہیں ہے، اور صرف سورج کی طرف دیکھتا رہتا ہے۔ اس صورتحال میں اونٹ کا مالک زندہ سانپ اونٹ کو کھلاتا ہے۔ حیام نامی بیماری کا ایک علاج یہ ہے کہ اونٹ کو زندہ سانپ کھلایا جاتا ہے جس سے اونٹ پانی پینا شروع کر دیتا ہے، چونکہ زہر اونٹ میں پھیل جاتا ہے جس سے اونٹ کی آںکھوں سے آنسوں بہنے لگتے ہیں۔ اس طرح اونٹ کھانا پینا شروع کر دیتا ہے۔

چھینکنا کتنا خطرناک ہے:

اکثر لوگ جب چھینکتے ہیں، تو عموما احتیاط نہیں کرتے ہیں جس سے اپنے ساتھ ساتھ دوسرا شخص بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ لیکن جب آپ چھینکتے ہیں تو اس چھینک کے ساتھ 1 لاکھ جراثیم نکلتے ہیں جو کہ انسان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ جب آپ سالگرہ کے کیک پر موجود موم بتی کو بجھانے کے لیے پھونک مارتے ہو، تو اس وقت بھی آپ کے منہ سے جراثیم نکلتے ہیں جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سیفد کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟

ماضی میں یہ رجحان تھا کہ اگر ہم اسپتال گئے تو ہماری موت واقع ہو جائے گی، لوگوں ڈاکٹرز اور اسپتال پر سے بھروسہ اٹھ گیا تھا۔ لوگ اسپتال کے نام ہی سے ڈرتے تھے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ڈاکٹرز اور اسپتال کے لیے ایک خاص رنگ منتخب کیا گیا جو کہ سفید رنگ تھا۔ سفید رنگ دراصل بھروسے، سکون کو واضح کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ سفید رنگ کو بطور میڈیکل یونیفارم اپنالیا گیا۔

سفید پیپسی:

سفید پیپسی جو کہ دنیا کی واحد اور انوکھی پیپسی کولڈ ڈرنک تھی، 2008 میں یہ کولڈ ڈرنک جاپان میں متعارف کرائی گئی تھی۔ چونکہ اس وقت جاپان میں شدید برف باری جاری تھی، یہی وجہ تھی کہ پیپسی کا رنگ سفید رکھا گیا۔ اس پیپسی کا نام پیپسی اینڈ یوگرٹ فلیور تھا، اپنے نام ہی کی طرح اس پیپسی کا فلیور بھی پیپسی اور دہی جیسا ہی تھا۔ عام کولڈ ڈرنکس کے مقابلے میں یہ پیپسی زیادہ میٹھی بھی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ پیپسی زیادہ چل نہ سکی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.