سماجی فاصلے کے بعد حرمین شریفین میں اب کونسی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے؟

image

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے سعودی حکومت بھی حرمین شریفین میں لگائی گئی پابندی میں مسلسل نرمی کرریی ہے۔ جن میں حرمین شریفین کو مکمل طور پر کھولنے، اور دیگر پابندیوں میں نرمی کے بعد، اب ایک عمرہ ادائیگی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین حکام نے ایک عمرہ کی پابندی کو ختم کردیا ہے۔ جس کے بعد عمرہ زائرین ایک سے زائد عمرہ ادا کرسکیں گے۔

واضح رہے کے پابندی کے دوران نمازوں کی ادائیگی کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی تھا۔

جبکہ عمرہ ادائیگی کیلئے 15 دنوں میں صرف ایک بار ہی اجازت نامہ دیا جاتا تھا۔ تاہم اب اس پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

تاہم حرمین شریفین میں ماسک اور ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل عبادت کے دوران سماجی فاصلہ رکھنے کی شرط کو ختم کردیا گیا تھا۔ جس کے بعد زائرین آزادانہ طور پر عوامی مقامات پر بھی جاسکتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.