یہ خطروں کے کھلاڑی ہیں۔۔۔ آسمانوں کی اونچائی میں جاکر ویڈیو بنا کر سب کے ہوش اڑا دیے

image

دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد المختوم اپنے خطرناک اور مشکل ترین کرتب کی وجہ سے ہمیشہ بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ کبھی انہیں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سب اوپر دیکھا جاتا ہے، کبھی ان کی جہاز سے کودنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتی ہیں۔

البتہ انہوں ایک بار پھر دبئی کے خطرناک ترین مقام سے ویڈیو شئیر کی ہے جیسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ ولی عہد حمدان 250 فٹ بلند جھولے پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

جبکہ 250 فٹ اونچے جھولے کی آخری بلندی پر بیٹھنا کوئی آسان بات نہیں، مگر دبئی کے ولی عہد نے بڑی بہادری کے ساتھ جھولے کے سب سے اونچے مقام پر بیٹھ کر ویڈیو بنانا کر شئیر کی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے حیران گی کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.