مٹی کے برتن میں پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ۔۔ جانیے صحت پر تیزی سے اثر انداز ہونے والے مٹی کے برتن میں پانی پینے کے اہم راز

image

پانی ہر جاندار کی زندگی کیے لیے انتہائی اہم شے ہے۔ اس کے بغیر حیات کا تصور ممکن نہیں،ہر انسان کے لئے دن میں 8 گلاس یا اس سے زیادہ جسمانی ضرورت کے مطابق پانی پینا لازمی ہے تا کہ جسم اپنے تمام افعال بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔لیکن اگر آپ یہی پانی کسی ایسے برتن،بوتل یا گلاس میں پیتے ہیں جو پانی کو صاف کرنے کے بجائے مزید آلودہ بنا دے تو یہ پانی آپ کو صحت دینے کے بجائے بیماری کا سبب بن جائے گا۔تو کس برتن میں پانی کو محفوظ کرنا چاہئے اور کس گلاس میں پانی پینا زیادہ بہتر ہے اس کا جواب بہت آسان اور وہ ہے مٹی کے برتن۔

مٹی کے بترین میں پانی کا استعمال ہم اپنے بڑوں بزرگوں کو کرتے دیکھ چکے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ پہلے زمانے میں لوگ مٹی کے برتن میں پانی کی وجہ سے صحت مند زندگی گزارتے تھے۔لیکن آج کے دور میں مٹی کے برتین کی جگہ پلاسٹک نے لے لی ہے جو انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہیں۔ مٹی کے برتن چونکہ قدرتی مرکب یعنی مٹی سے بنتے ہیں تو اسی لئے یہ انسان دوست ہیں۔

آج ہم جانیں گے کہ مٹی کے برتن میں پانی استعمال کرنے سے انسانی صحت پر کس طرح کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

1- قدرتی طور پر ٹھنڈ ارکھے

مٹی کے برتن میں پانی رکھنا پانی کی قدرتی ٹھنڈک کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے،مٹی کے برتن میں چھوٹے چھوٹے سوراخ ہوتے ہیں اور ان سوراخوں کے ذریعے پانی تیزی سے بخارات بن جاتا ہے جس سے پانی ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔یعنی پانی اگر گرم بھی ہوگا تووہ مٹکے میں آکرٹھنڈ اہوجائے گا۔ اس کے برعکس فریج میں رکھا جانے والا پانی حد سے زیادہ ٹھنڈا ہوتا ہے جو دھو پ اور گرمی سے آنے والے اور سخت پیاس کے نتیجے میں یہ پانی پیناگلے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

2- میٹابولزم کو تیز کرنے مدد فراہم کرتا ہے

مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی ہر طرح کے کیمیکل سے پاک رہتا ہے،اس لئے اس کے استعمال سے میٹابولزم کی رفتار کو تیز کیا جاسکتا ہے۔مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی چونکہ مضر صحت کیمیکل سے محفوظ ہوتا ہے جس کی وجہ سے نظام انہضام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔

3-گرمی میں لو لگنے سے بچاتا ہے

موسم گرما میں سخت لوح یا سن اسٹروک ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے وہیں مٹی کے برتن میں رکھا جانے والا پانی لوح یا سن اسٹروک کا مقابلہ کرنے میں مدد فرہم کرتا ہے۔کیونکہ مٹی کے برتن پانی کی معدنیات اور غذائی اجزاء کو برقرار رکھتے ہیں۔

4- گلے کے لئے بہتر ٹھنڈک رکھنے والاپانی

اکثر جب ہم فریج یا ڈیپ فریزر میں رکھا ہوا پانی پیتے ہیں تو اس سے ہمارے گلے میں درد پیدا ہوجاتا ہے۔۔تاہم مٹی کے برتن کے پانی کا مثالی درجہ حرارت ہوتا ہے جو گلے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے اور یہ کسی بیماری اور کھانسی کی وجہ نہیں بنتا۔

5- قدرتی طور پر صاف کرنے والا

مٹی کے برتن نہ صرف پانی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مفید ہیں بلکہ اسے قدرتی طور پاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں، اور اس طرح پینے کے پانی کو صاف صحت بخش بناتے ہیں۔ تو آج ہی مٹی کے برتن گھر لائیں اور پلاسٹک کی مضر صحت بوتلوں کی جگہ پانی کو ان میں محفوظ کریں اور صحت مند رہیں۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.