ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ایک اور جیت۔ افغانستان کے ساتھ ہونے والے میچ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ نے قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔
افغان ٹیم کا 148 رنز کا ہدف گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل ہی حاصل کرلیا،آصف علی نے19 ویں اوور میں 4 چھکے لگا کر میچ جتوایا ان کی انہوں نے 7 گیندوں پر برق رفتار 25 رنز بنائے ، یہی نہیں انکی اس کاوش پر انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دوسری وکٹ پر کپتان بابراعظم اور فخر زمان نے اسکور میں 63 رنز کا اضافہ کیا،75 کے اسکور پر فخر زمان محمد نبی کا شکار بنے اور اس طرح 25 گیندوں پر 30 رنز بنا کر میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط کردی۔
افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کے 35، 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 147رنز بنائے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹی 20 کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں کو شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔