شاہ نواز دھانی کی مہمان نوازی ۔۔ اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیٹ میں کیک رکھ کر دینے کی ویڈیو وائرل

image

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہونے والے شاہ نواز دھانی ورلڈ کم ٹی ٹوئنٹی میں اب تک تو کوئی میچ تو نہ کھیل سکے لیکن اپنی خوش اخلاقی اور شائستگی سے لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔

فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں اور اکثر دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنواتے اور سیلفیاں لیتے دکھائی دیتے ہیں۔ پاک بھارت میچ کے بعد انہوں نے مہندرہ سنگ دھونی کے ہمراہ جو بقول ان کے رول ماڈل ہیں تصویر بنوائی تھی اور وہ کافی وائرل ہوئی تھی۔

اب دھانی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو حارث رؤف کی سالگرہ کا کیک پلیٹ میں رکھ کر جا جا کر ان کے ہاتھوں میں تھما رہے ہیں۔ ان کی اس خدمت پر صارفین انہیں خوب سراہ رہے ہیں۔

صحافی احتشام الحق کی جانب سے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس کے کیپش میں انہوں نے لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وزیر خارجہ۔

خیال رہے شاہ نواز دھانی رواں سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں جس کی بنیاد پر انہیں قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts