شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر ۔۔ میچ جتوانے والے کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی

image

آج پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ کھیلنے کو تیار ہے مگر سب سے بری خبر نے پاکستانی عوام کے دل توڑدیے ہیں۔

وہ خبر یہ ہے کہ ان فارم بیٹسمین محمد رضوان اور شعیب ملک دونوں کو ہی نزلہ اور بخار مرض نے قابو کر رکھا ہے تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عوام کو یہ خوشخبری سنا دی ہے۔

کہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی طبعیت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور وہ دونوں اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ البتہ میڈیکل پینل دوپہر میں ان دونوں کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

ہائی وولٹیج سیمی فائنل میچ میں ان دونوں کی شرکت مشکوک لگ رہی تھی اور اب بھی زرائع کے مطابق یہ خبریں آ رہی ہیں کہ دبئی میں موجود ان دونوں کھلاڑیوں کی طبعیت ایسی نہیں کہ وہ میچ کھیل سکیں۔

واضح رہے کہ اب طبعیت میں بہتری آنے کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ دونوں ضرور کھیلیں گے پر اب ہوتا کیا ہے، یہ کھیلتے ہیں یانہیں یہ تو اب شام 7 بجے میچ شروع ہونے کے بعد ہی معلوم ہو گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts