بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سب کے دِل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں کتنی انعامی رقم ملی؟

image

تقریباً 4 ہفتے تک مسلسل کرکٹ کی گہماگہمی چلتی رہی اور اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے اختتام کو پہنچا، متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ کے سنسی خیز مقابلے نے کرکٹ شائقین کو بھرپور تفریح کا موقع دیا لیکن پاکستانی ٹیم سمیت کس ٹیم کو ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پر کتنی رقم ملی کیا آپ جانتے ہیں۔

اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بھارت کو دھواں دار بولنگ کروا کر 10 وکٹوں سے شکست دینے والی اور ایک مرتبہ پھر کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی پاکستانی ٹیم اور دیگر ٹیمز کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی پر کتنی انعامی رقم ملی۔

پاکستانی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں کتنی انعامی رقم ملی؟

سب کے دلوں پر راج کرنے والے بابر اعظم کی بہترین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بنانے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مجموعی طور پر 6 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا کو فائنل جیتنے پر 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم تو حاصل ہوئی لیکن ساتھ ہی سپر 12 مرحلے میں جیتے گئے میچز پر مزید ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی ملی۔

جبکہ ورلڈکپ فائنل میں شکست کا سامنا کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فائنل کھیلنے پر 8 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے جبکہ اسے سپر12 مرحلے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر مزید دیے گئے۔

یاد رہے کہ سپر12 مرحلے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والی ہر ٹیم کو 70 ہزار ڈالر دیے گئے، جبکہ آئی سی سی کی جانب سے اس ورلڈکپ کے لیے کُل 56 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی تھی۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی سے ملکی و غیر ملکی کرکٹ شائقین کے دِل جیت لئے ورلڈ کپ تو ہاتھ نہ آ سکا مگر دنیا بھر میں پاکستانی ٹیم نے اپنا نام بنایا اور ایک مرتبہ پھر بکھری ہوئی کرکٹ ٹیم کو بہترین کھلاڑیوں نے جوڑ دیا جبکہ بابراعظم کی کپتانی بھی پاکستان کے لئے بہترین ثابت ہوئی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.