ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہمارے رہبر کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے اور ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قیادت اور خودمختاری کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ایران میں نئی قیادت کی بات کی تھی جس پر تہران کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج اور سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔