اُٹھو انارکلی، روٹیاں پکا لو، گیس آرہی ہے ۔۔ کہیں گیس نہیں تو کہیں پیٹرول نہیں، سوشل میڈیا پر وائرل چند دلچسپ میمز

image

آج کل ملک بھر میں سماجی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ پہلے گیس کی قلت تھی لیکن اب پیٹرول نایاب ہوگیا ہے۔ کل سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے پر افراتفری مچی ہوئی ہے، تو کسی کا گھر میں کھانا نہ ملنے پر موڈ خراب ہے۔

لیکن آپ نے عوام نے سارے پاکستان نے گھبرانا بالکل نہیں ہے کیونکہ ہمارے وزیرِاعظم نے کہا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے۔ ان تمام حالات کے پیشِ نظر اب سوشل میڈیا پر جہاں حکومت سے اپیل کی جا رہی ہے وہیں دلچسپ میمز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

کسی کی ایک موٹربائیک میں پیٹرول نہیں بھر رہا، تو کوئی پانی کی بوتلیں اور گوالے تو بیچارے دودھ کے ڈرم لے کر پیٹرول بھروانے پہنچ گئے ہیں۔ کوئی پیٹرول پمپ کے پیچھے بھاگ رہا ہے تو جس کو پیٹرول مل گیا وہ شیر بن کر گھوم رہا ہے۔

کوئی گیس کو رو رہا ہے تو کوئی کہہ رہا ہے بھائی گیس بھی بک گئی ہے۔ کسی کو سلیم اور انارکلی کا منظر یاد آگیا جب سلیم انارکلی کو اٹھاتا ہے، وہ تو غمگین ہے، لیکن اب ایک عام انسان اپنی بیوی کو نیند سے جگا کر کہتا ہے بیگم اٹھ جاؤ ہلکی گیس آرہی ہے، ذرا کھانا تو پکا دو۔

اب جو پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں، وہاں مالکان منہ مانگے پیسے وصول کر رہے ہیں اور عوام کی جیب سرِعام کاٹی جا ری ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.