ہجوم نے مجھے بھی پھینکنے کی کوشش کی ۔۔ جانیے عدنان ملک کے ساتھ سیالکوٹ واقعے کے وقت کیا ہوا؟

image

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پر ہجوم کی جانب سے تشدد کے دوران منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریانتھا کمارا کو ہجوم سے بچانے کی بہت کوششیں کیں، جس کے دوران مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ملک عدنان نے کہا کہ ہجوم نے مجھے بھی چھت سے پھینکنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی دلائل کے ذریعے، کبھی رحم کی اپیل کی، مگر کسی نے میری ایک نہ سنی، آخر کار وحشت اور درندگی کے آگے میں بے بس ہوگیا تھا۔

سری لنکن شہری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پریانتھا کمارا انتہائی نفیس انسان تھے، مگر کام کے حوالے سے سخت رویہ رکھتے تھے۔

واقعے کے بارے میں بتایا کہ جب معاملہ شروع ہوا تو اس وقت میں میٹنگ روم میں تھا، اسی دوران مجھے معلوم ہوا کہ پریانتھا نے کسی کو ڈانٹا ہے، اسکے بعد ہجوم اوپر آگیا۔

ملک عدنان نے کہا کہ مجھ سمیت چار اور ساتھیوں نے پریانتھا کمارا کو بچانے کی پوری کوششیں کی تھی، اس دوران موت کا خوف ذہن میں نہیں آیا، بس یہ خیال تھا کہ کسی طرح ان کی جان بچ جائے اور ملک کی ساکھ خراب نہ ہو۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز نجی کمپنی کے غیر ملکی مینجر پر توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل افراد نے تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد اس شخص کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.