بیٹے کی شادی میں کھانے میں کیا رکھا اور بیوی کے گانے سے متعلق کیا کہا؟

image

میاں نواز شریف کے داماد اور ن لیگ کے رہنما کیپٹن صفدر جہاں اپنی بیگم کے ساتھ بیٹے کی شادی میں مصروف ہیں وہیں میڈیا نے انھیں سپریم کورٹ کے باہر سوالات کرنے کے لئے گھیر لیا۔

بیٹے کی شادی میں گانا گاتی مریم نواز سیاسی حلقے کی جانب سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ اس حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ “ہماری نانی دیساں دا راجا گانا گاتی تھیں، مریم نے گانا گا دیا تو کیا ہوگیا۔

لیڈر تگنی کا ناچ بھی نچواتا ہے

کیپٹن صفدر کہتے ہیں کہ ان کی بیگم بہترین لیڈر ہیں اور لیڈر گانے گاتا ہے اور ترانے بھی پڑھتا ہے، گانے گواتا بھی ہے اور تگنی کا ناچ بھی نچواتا ہے۔

بیٹے کی شادی پر ون ڈش کا اہتمام

جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ “بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا اور جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سیکھا وہ بھی کروں گا “ووٹ کو عزت دو“ یہ گانا بھی چلاؤں گا۔ جبکہ انتظامات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ جنید صفدر کی شادی سادگی سے ہوگی جس میں صرف قریبی رشتے دار شریک ہوں گے اور کھانے میں ون ڈش کا اہتمام کیا جائے گا۔

دوسری شادی

دوسری شادی کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے پہلی بیوی تنگ کرے۔ ہمارے گھر میں سکون ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.