پسنی کے علاقے پشیکان میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام، شراب اور غیر قانونی ادویہ برآمد

image

پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے پشیکان میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران بڑی مقدار میں ممنوعہ اشیا قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائی کے نتیجے میں قابل ذکر مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کی گئیں۔

برآمد شدہ ممنوعہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب مشترکہ کارروائی مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور تعاون کا مظہر ہے۔ کارروائی سے اسمگلنگ کی روک تھام اور پاکستانی سمندری و زمینی حدود کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم کا بھی اظہار ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US