پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہوگیا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 172 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1033 پوائنٹس اضافے سے 172,436 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری، ملکی سیاسی ماحول میں نسبتاً استحکام اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے۔