کسی بھی وقت شدید زلزلے اور سونامی آ سکتا ہے ۔۔ محکمہ موسمیات نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

image

سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر رہنے والے ہو جائیں تیار، کیونکہ اب جو خبر آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ ہے ہی توجہ حاصل کرنے والی۔

دراصل 12 جنوری کو بحیرہ عرب میں 5 شدت کا زلزلہ آیا تھا جو کہ محکمہ موسمیات کے لیے بھی وارننگ تھا۔

وارننگ کی وجہ یہ تھی کہ اس قسم کے زلزلوں نے مکران سب ڈکشن میں توانائی پیدا کر دی ہے جو کہ کسی بھی صورت شدید زلزلے کی صورت میں باہر نکلے گی۔

مکران سب ڈکشن میں 25 کلومیٹر کی گہرائی میں یہ زلزلہ آیا تھا جس نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے سونامی کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ صورتحال اس لیے بھی خطرناک ہے کہ بحیرہ عرب میں آنے والے زلزلے سونامی کا باعث بن سکتے ہیں، ایسے میں پاکستان کی ساحلی پٹی بھی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.