بیٹے کو کچھ نہ کرنےکا طعنہ مارنے والے بھی حیران ۔۔ انڈونیشین طالب علم ایک ہی دن میں لاکھوں روپے کس طرح کما رہا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر منفرد اور دلچسپ معلومات تو موجود ہوتی ہیں لیکن حیرت انگیز اور مضحکہ ضیز معلومات بھی پائی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے گھر بیٹھے 12 لاکھ ڈالر کما لیے، طالب علم کی اس کامیابی پر والدین سمیت ہر کوئی حیران اور ہکا بکا رہ گیا، کیونکہ کوئی بھی سلطان گستاف الغزالی کو سنجیدہ نہیں لیتا تھا۔

سلطان روزانہ کی بنیاد پر گزشتہ 4 سال سے اپنی اپنی سیلفی لے رہا تھا،لگ بھگ 1 ہزار سے زائد تصاویر کو سلطان نے ان ایک ایسے پلیٹ فارم پر اپلوڈ کیا جہاں منفرد اور حیرت انگیز چیزیں خریدی اور فروخت کی جاتی ہیں۔

تصاویر اپلوڈ کرتے وقت سلطان نے ان کی قیمت بھی لکھی تھی، ہر تصویر صفر اعشاریہ مقرر کی تھی جو کہ تین امریکی ڈالر بنتے ہیں۔

لیکن کرپٹو ہائی رسک ٹریڈرز نے ان تصاویر کو اہمیت دی اور اس طرح ہر ایک تصویر انفرادی طور پر 10 ہزار ڈالر تک فروخت ہونے لگی۔

ایسا ان تصاویر میں کیا ہے جو کہ انہیں 10 ہزار ڈالرز میں خریدا جا رہا ہے، اس حوالے سے کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے لیکن یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ لوگ سوشل میڈیا پر عجیب اور دلچسپ چیزوں کو ضرور پسند کرتے ہیں۔ سلطان ویسے ایک کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.