اس موٹر سائیکل میں پیٹرول نہیں بلکہ ہوا بھری جاتی ہے ۔۔ جانیے ایسے موٹر سائیکل کے بارے میں جو ایک صوفہ موٹر سائیکل میں بھی تبدیل ہوجاتا ہے مگر کیسے؟

image

اب بائیک پنچر ہونے یا پیٹرول ڈلوانے کی فکر سے ہو جائیں آزاد کیونکہ اب ایک ایسا موٹر سائیکل آ گیا ہے جسے آپ اپنے چھوٹے سے بیگ میں بھی پیک کر کے کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔

یہ ایک ایسا موٹر سائیکل ہے جو ہے تو الیکٹرک یعنی کہ بجلی سے چلنے والا مگر اس میں ہوا بھری جاتی ہے اور دکھنے میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے پلاسٹک کا ہو۔

اس کی فل بیٹری کے زریعے آپ 15 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں اور یہ پلاسٹک کے کپڑے کی طرح دکھنے والی چیز صرف 2 منٹ میں ایک مکمل موٹر سائیکل کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔اس انتہائی بہتررین چیز کی تخلیق جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہوئی ہے۔

اور اس کے سائنسدان ہیروکی سیٹو کہتے ہیں کہ ہم اسے صوفہ اسٹائل، کرسی اسٹائل اور ہیوی بائیک کے اسٹائل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ابھی تو اسے زیادہ تر لوگ چھوٹے موٹے کاموں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

جیسا کہ دفتر کی پارکنگ سے دفتر تک جانے کیلئے، گھر سے ریلوے اسٹیشن جانے کیلئے وغیرہ وغیرہ۔

مزید یہ کہ اب آپ سوچتے ہوں گے کہ یہ چلتا کیسے ہوگا تو اس کیلئے بھی ہم آپکو بتاتے چلیں کہ اگر آپکا موڈ نہیں ہے موٹر سائیکل چلانے کا تو آپ اسے اپنے موبائل میں موجود ایپ کی مدد سے چلا سکتے ہیں۔

یعنی کہ اس پر ایک بٹن موجود ہیں اسے جس جانب کریں گے یہ موٹر سائیکل وہیں چلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا طریقہ یہی ہے جیسے عام موٹر سائیکل چلایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس چھوٹے سے بیگ میں فٹ ہو جانے والے موٹر سائیکل کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس سے کوئی دھواں نہیں نکلتا بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.