انڈے فریج میں رکھیں یا نہیں؟ ڈاکٹر انڈوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا مشورہ دے رہے ہیں؟

image

سردی کے موسم میں لوگ انڈے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ انڈوں ی تعریف میں کیا کہیں کہ یہ پروٹین اور آئرن کا خزانہ تو ہیں ہی لیکن ذائقے میں بھی بے مثال ہے اسی وجہ سے بچے بھی انڈے شوق سے کھا لیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو انڈے رکھنے کے غلط طریقے کے بارے میں آگاہ کریں گے جو تقریباً ہر گھر میں عام ہے۔ یہ طریقہ کار کیا ہے اور اس کے کیا نقصانات ہیں چلیے آپ کو بتاتے ہیں۔

انڈے کو فریج میں رکھنا نقصان دہ ہے

عام طور پر انڈے خرید کر لائے جاتے ہیں تو انھیں باقی سبزی یا سامان کے ساتھ فریج میں رکھ دیا جاتا ہے لیکن شاید آپ اس بات سے واقف نہ ہوں کہ یہ ایک غلط طریقہ کار ہے اور اس سے آپ کی صحت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

صحیح پکتا نہیں

برطانیہ کے نامور باورچی جیمز مارٹن کے ایک تجربے کے مطابق مرغی کا وہ انڈا جو فریج میں2 ,3 گھنٹے سے موجود تھا جب پکایا گیا تو اندر کئی جگہ سے کچا رہ گیا تھا۔ انڈہ پکانے سے پہلے فریج یا ریفریجریٹر میں رکھا ہوا ہو تو جم جاتا ہے اور صحیح طرح نہیں پکتا جس کی وجہ سے متلی اور پیٹ درد کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔

جراثیم کی افزائش

انڈوں کو فریج میں رکھنے سے جراثیم کو اپنی افزائش کا موقع ملتا ہے۔ فریج میں موجود جراثیم انڈوں کے خول سے اندر بھی داخل ہوجاتے ہیں۔

ذائقہ تبدیل

جیمز مارٹن کا کہنا ہے کہ انڈوں کو پکانے سے پہلے فریج میں رکھا جائے تو پکنے کے بعد ان کی شکل اور ذائقہ بھی بدل جاتا ہے کیوں کہ وہ فریج میں موجود باقی چیزوں کی بو کو اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے انڈے کا اپنا ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے۔

انڈوں کو کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں

ماہرین اور ڈاکٹر کے مطابق انڈے کو رکھنے کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں کا درجہ حرارت نارمل ہو اور فریج میں نہ ہی رکھا جائے تو بہتر ہے۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.