الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ

image

الجزائر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الجزائر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان تمام تر سفارتی و دیگر ذرائع استعمال کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے، تاہم فوری طور پر اس فیصلے کی کوئی باضابطہ یا مخصوص وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

دونوں ممالک کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات کشیدہ چلے آ رہے تھے۔ الجزائری میڈیا ماضی میں متحدہ عرب امارات پر علاقائی سطح پر اختلافات اور نااتفاقی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے بھی گزشتہ برس ایک خلیجی ملک کا نام لیے بغیر اشارتاً کہا تھا کہ وہ الجزائر کے اندرونی امور میں مداخلت کر کے اسے غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

علاوہ ازیں، رواں برس فروری میں الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2013 سے قائم فضائی سروسز کا معاہدہ منسوخ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US