کہیں دولہا نے پھولوں کا لباس پہن لیا تو کہیں گاڑی سجائی چاکلیٹ سے ۔۔ شادی میں ہونے والی عجیب و غریب باتیں

image
شادی میں لاکھوں روپے کا خرچہ ہوتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ شاندار شادی کرے۔ شادی کی 2 گھنٹے کی تقریب کے لیے لوگ اتنی فضول خرچی کردیتے ہیں۔ مگر بعض لوگ کچھ منفرد کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ دولہا کی گاڑی کو شادی میں سجانے کے لیے علیحدہ سے خرچہ کیا جاتا ہے جس پر ہزاروں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ تو اتنے پھول لگوا لیتے ہیں کہ سارے پھول زمین پر گرے پڑے رہتے ہیں۔ اس سے اچھا ہے آپ آج کل مارکیٹ میں 300 روپے میں ملنے والی لائٹس سے گاڑی کو سجا لیں۔ کم خرچ بھی رہے گا اور اچھا بھی لگے گا۔
انسٹاگرام سے ایک تصویر بہت وائرل ہوئی جس میں دولہا نے گاڑی کو مختلف چاکلیٹ سے سجایا۔ جس پر کمنٹ میں کہا گیا کہ دولہا ہو تو ایسا دلہن کو جو چیز سب سے زیادہ پسند ہے اسی سے گاڑی سجوا ڈالی۔
کسی نے چپس کے پیکٹس سے گاڑی سجوائی۔ یہ بہت منفرد ہے۔ آئیڈیا بھی اچھا ہے۔ بعد میں گاڑی سے تمام چپس اور چاکلیٹ نکال کر بیگم کو کھلا دیں۔ آپ بھی خوش وہ بھی خوش۔ واضح رہے کہ یہ دونوں تصاویر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں۔
بھارتی صوبے بہار سے ایک دولہا کی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہے کو پہنایا جانے والا سہرا اس نے صرف سر پر نہیں پہنا بلکہ کپڑوں کی طرح پورے جسم پر پہن لیا۔ جس پر دولہے کو میاں کو پھولوں کی چلتی پھرتی دکان کہا جا رہا ہے۔ کیا آپ بھی ایسا سہرا پہننا پسند کرتے ہیں؟
دولہے کی گاڑی کا خرچہ زیادہ ہوتا ہے۔ ظاہر ہے جن کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہوتی وہ کرائے کی گاڑی لیتے ہیں۔ لیکن ایک دولہا نے تو اپنے رکشے کو ہی گیندے کے پھولوں سے سجا ڈالا اور دلہن لینے پہنچ گیا۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.