یعقوب نے جوں ہی بیوی کو کنٹرول کرنے کا عنوان دیکھا تو اس کی خوشی کی انتہائی نہ رہی اور اس نے اخبار کو ایک طرف پھینک کر خوشی سے ناچنا شروع کردیا لیکن اس کے بعد یعقوب کو تحریر پڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید حیرت کے جھٹکے لگنا شروع ہوگئے، چند سطری آرٹیکل پڑھتے پڑھتے اس کی حالت اچانک غیر ہونا شروع ہوگئی۔
میاں بیوی کا رشتہ کبھی کھٹا تو کبھی میٹھا کبھی انتہائی مضبوط تو کبھی حساس بن جاتا ہے لیکن جہاں تعلق اچھا ہو وہاں میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک بھی عام ہوتی ہے اور دونوں ایک دوسرے پر جملے کسنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
گھر ہو ،دوستوں کی محفل اکثر میاں بیوی کے حوالے سے لطائف بھی سننے کو ملتے ہیں ایسے ہیں ،ایسے ہی اکثر بیویوں کے ستائے شوہر سوشل میڈیا پر بیویوں کو کنٹرول کرنے کے طریقے ڈھونڈھتے نظر آتے ہیں لیکن افسوس کہ اکثر ان کے ساتھ کچھ اور ہی صورتحال بھی بن جاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ یعقوب کے ساتھ بھی ہوا ، اس نے تحریر کو پڑھنا شروع کیا تو اس میں لکھا تھا کہ صبح ٹہلنے جائیں، زیادہ سے زیادہ ہری سبزیاں کھائیں، غصہ نہ کریں اور ریگولر اپنا بی پی چیک کروائیں۔
لیکن اس تحریر میں وہ تو تھا نہیں جس کیلئے اس نے اتنی خوشی منائی تھی تو دوبارہ جب عنوان کو غور سے پڑھا تو اس کا عنوان تھا بی پی کو کیسے کنٹرول کریں لیکن بے چارے یعقوب نے خوشی خوشی میں بی پی کو بی وی پڑھ لیا تھا۔
نوٹ:
یہ تحریر سوشل میڈیا پر ایک لطیفے پر مبنی ہے، اس کا مقصد صارفین کو تفریح مہیا کرنا ہے کسی کی دل آزاری ہر گز مقصود نہیں