ہاتھ کانپے نہ خوف آیا۔۔۔ کراچی میں بیٹے نے باپ کی بہیمانہ طریقے سے جان کیوں لے لی؟

image

کراچی: شہر قائد میں اپریل میں ہونیوالے اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کا بیٹا ہی قاتل نکلا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق 21 اپریل کو سپر ہائی وے پر افغان کٹ سے ایک بیگ ملا تھا جس میں بے دردی سے قتل ہونے والے ایک شخص کی لاش ملی تھی جو بغیر سر اور بغیر ٹانگوں کی تھی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ بعد ازاں لاش کو سلیم خلجی کے نام سے شناخت کر لیا گیا، اور تکنیکی سہولیات کی مدد سے ملزم کی شناخت بھی حاصل کر لی گئی، معلوم ہوا کہ مقتول کو ان کے اپنے بیٹے نے جان سے مارا تھاجس کے بعد ایسٹ انویسٹی گیشن ون نے اندھے قتل میں ملوث بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

الطاف حسین کے مطابق مقتول سلیم خلجی کے بیٹے کی مشکوک چیزیں سامنے آئی تھیں جس پر تفتیش کے لیے اسے گرفتار کیا گیا تو حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے۔

بیٹے نے قتل کا اقرار کرتے ہوئے بیان دیا کہ والد گھر میں آئے دن مار پیٹ اور جھگڑا کرتے تھے، 21 اپریل کو میں نے والد کے سر پر ہتھوڑی مار کر قتل کر دیا، پھر گرینڈر کی مدد سے سر اور ٹانگیں کاٹیں، اور پھر لاش جلا کر لیاری ندی میں پھینک دی۔

قاتل بیٹے کا کہنا تھا کہ اس نے باپ کی کٹی ہوئی ٹانگیں جوبلی میں اور دھڑ سپر ہائی وے افغان کٹ کے قریب پھینک دیا تھا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.