بنوں احمد زئی وزیر پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملہ ناکام، 5 اہلکار زخمی

image

بنوں کے احمد زئی وزیر پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں نے چاروں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، تاہم پولیس جوانوں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

ضلع بنوں میں حالیہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

حملے کی اطلاع کے بعد تھانہ ڈومیل، تھانہ ٹان کی نفری اور سیکیورٹی فورسز بھی فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف شدید جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں شرپسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے میں پولیس کے پانچ اہلکار معمولی زخمی ہوئے جن میں سپاہی احسان، سپاہی انور، سپاہی عرفات، سپاہی قدرت اور سپاہی انور خان شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US