اگر آپ بھی خوبانی کے بیج توڑ کر کھاتے ہیں تو ۔۔۔ ان کو کھانے سے ہونے والے زہریلے نقصان جان کر آپ یہ کام ہر گز نہیں کریں گے

image

خوبانی گرمیوں کا ایک مزیدار پھل ہے۔ اس کو کھانے کے بعد اکثریت اس کا بیج توڑ کر بادام ضرور کھاتے ہیں۔ جس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں موجود بادام بہت میٹھا ہوتا ہے اور بازار میں بادام خریدنے جاؤ تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بچے بھی خوبانی کے بیجوں کو شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن ان کو کھانے کے کچھ نقصان بھی ہیں۔ آپ بھی جان لیں تاکہ اگلی مرتبہ کھانے سے قبل آپ احتیاط ضرور کریں گے۔

نقصان:

٭ خوبانی کا بادام ایمگڈالن نامی کیمیکل سے بھرپور ہوتا ہے جو کینسر کے مرض میں مزید نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اس لئے وہ لوگ جن کو یہ بیماری ہے وہ قطعی اس کو استعمال نہ کریں۔

٭ اس کو حاملہ خواتین ہر گز نہ کھائیں کیونکہ اس سے پیٹ میں درد بھی ہوگا اور یہ آنے والے بچے کی صحت کے لئے بھی غیر موزوں ہے۔

٭ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے یہ بادام مضرِ صحت ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے دودھ کی مقدار میں کمی بھی ہوتی ہے اور بچے کا پیٹ اس سخت اجزاء کو برداشت نہیں کر پاتا۔

٭ اس میں موجود ایمگڈالن نامی جز جسم کے اندر جا کر کر سائنایئڈ زہر بناتا ہے جسے ایک محدود مقدار سے زیادہ کھایا جائے تو موت واقع ہوسکتی ہے-

٭ ان کو کھانے سے الٹی، خون کے دباؤ کا مسئلہ، سر چکرانا اور شریانوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

فائدہ:

٭ اس بادام سے نکلا ہوا تیل بالوں کی افزائش اور نشوونما کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ اس کو بالوں کی جڑوں میں ہفتے میں 2مرتبہ لگائیں اور کچھ گھنٹے کے بعد دھو لیں۔

٭ یہ بادام چونکہ کئی کیمیکلز کا مرکب ہے یہ وزن میں تیزی سے کمی کرتا ہے۔ اس کو پانی میں ابال کر پی لیں یہ فائدے مند نسخہ ہے۔ لیکن اگر بلڈپریشر جیسے مسائل ہیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

٭ خوبانی کے بیج کو اگر پاؤڈر بنا کر گرم پانی کے ساتھ پھانکیں تو یہ قبض کا ایک بہترین علاج ہے۔

٭ وہ بچے جن کو پھوڑے پھنسیاں زیادہ نکلنے کی شکایت ہو وہ اس بادام کو دودھ کے ساتھ بلینڈ کرکے چہرے پر لگائیں اس سے ٹھندک بھی ملے گی، دانے بھی ختم ہوں گے اور آپ کی جلد بھی چمکدار ہو جائے گی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.