نائیجیریا میں پاکستانی شہری سمیت 60 سے زائد افراد یرغمال، زندگیوں کو خطرہ

image

کراچی: افریقی ملک نا ئیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت 60 سے زائد افراد کو اغواء کرلیاگیا، اغواء کنندگان نے مطالبات کی منظوری کیلئے 6 دن کا وقت دیدیا ۔

اپنے آڈیو پیغام میں ابوذر نے بتایاکہ ہمیں 28 مارچ کو اغوا کیا گیا۔ میں جے میرینز نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ مجھ سمیت 62 لوگوں کو اغواء کیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان، حکومت نائیجیریا اور عالمی برادری ہماری رہائی کے لیے فوری کوششیں کریں ۔

ابوذرکی والدہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان فوری کارروائی کرے اورمیرے بچے کو رہائی دلوائیں۔

ملتان کے رہائشی ابوذر کے والد شیخ محمد افضل کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے نے فیصل آباد سے مائیکرو بیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے اور وہ نائیجیریا میں ایک غیر ملکی کمپنی میں جنرل منیجر کے طور پر کام کر رہا تھا۔

شیخ محمد افضل نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے کو 28 مارچ کو دیگر افراد کے ساتھ اغواء کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے بدلے میں نائیجیریا کی حکومت سے اپنے مغویوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے وفاقی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی تاہم کسی نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ان کے بیٹے کی رہائی کے حوالے سے کوئی تفصیلات ان کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.