باپ آئی سی یو میں تھا تو بیٹے کی شادی میں شرکت کی خواہش کیسے پوری ہوئی؟ باپ بیٹے کی محبت کا انوکھا واقعہ جو اسپتال میں پیش آیا

image

اولاد کی شادی اپنی آنکھوں سے ہوتا دیکھنا ہر ماں باپ کی خواہش ہوتی ہے لیکن اگر والدین بیمار ہوں تو کبھی کبھی وہ اس خوشی کے موقع پر شریک نہیں ہوپاتے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر آئی سی یو میں ایڈمٹ شدید بیمار جوزف میروٹا کے ساتھ ایسا نہیں ہوا اور انھوں آئی میں ہونے اور آکسیجن ماسک لگا ہونے کے باوجود اپنے بیٹے ڈیرک کی شادی میں شرکت کی۔

میری شادی میں والد کی شرکت ضروری تھی

ڈیرک میروٹا کہتے ہیں کہ ان کے والد کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ بھی ان کی شادی میں شرکت کریں “میرے والد کا میری شادی میں شرکت کرنا ہمارے پورے خاندان کے لئے اہمیت رکھتا تھا“

اسپتال والوں نے جوزف کی خواہش کیسے پوری کی؟

جب اسپتال کو جوزف اور ڈیرک کی اس خواہش کا علم ہوا تو اسے پورا کرنے کے لئے انھوں نے آئی سی یو میں ہی زبردست تقریب کا اتمام کیا جس میں کیک، میوزک، غباروں اور پھولوں سے خوبصورت سجاوٹ اور فوٹوگرافی کا اہتمام بھی شامل تھا۔ ان تمام چیزوں ک درمیان ڈیرک اور ان کی منگیتر کیلیا لاؤٹنر کی شادی خوشگوار انداز میں ہوئی جس میں آکسیجن ماسل لگائے جوزف بھی شریک تھے۔

بیمار جوزف نے کیا کہا؟

جوزف کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال والوں کے بہت شکر گزار ہیں۔ یہ اہتمام ان کی زندگی کا اب تک کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.