میاں بیوی کا رشتہ جہاں لڑائیوں اور چھوٹی موٹی تلخیوں سے بھرپور ہوتا ہے وہیں کچھ جوڑے ایسے بھی ہیں جو اس رشتے کو خوش اسلوبی سے نبھانا جانتے ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ کچھ نئے انداز بھی اپنا لیتے ہیں جو دیکھنے والوں کے ذہن پر برسوں اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا بھارت کی نجی کمپنی کی فلائٹ میں۔
گزشتہ دن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بھارتی پائلٹ کیپٹن النیز نے دوران پرواز اپنی بیگم کو خوشگوار سرپرائز دیا۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیپٹن النیز دوران پرواز خصوصی اناؤنسمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ “ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آج کی فلائٹ میں ہمارے ساتھ ایک بہت خاص مسافر موجود ہیں جو کہ میری اہلیہ ہیں۔ یہ خبر آپ کے لئے اتنی اہم نہ ہو لیکن میرے لئے یہ بہت اہم ہے اور میں آپ سب کو اس خوشی میں شریک کرنا چاہتا ہوں“
آپ اصل زندگی کے شاہ رخ خان ہیں
کیپٹن کی بیگم زہرا نے اس واقعے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ایسا کئی بار ہو چکا ہے کہ میں نے اس فلائٹ میں سفر کیا ہو جس کے پائلٹ میرے شوہر ہوں لیکن جو آج ہوا ہے وہ پہلی بار ہے۔ پھر وہ اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آج آپ نے ثابت کردہا کہ اصل زندگی میں بھی شاہ رخ خان کی فلموں جیسی محبت ممکن ہے مجھے آپ کی بیوی ہونے پر فخر ہے۔
سوشل میڈیا پر مقبولیت
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ اسے بہت پسند کررہے ہیں۔