خانہ کعبہ کی صفائی دن میں 3 مرتبہ کرتا تھا ۔۔ 40 سال خانہ کعبہ کی صفائی کرنے والے اس شخص کو واقعی نبی پاکﷺ کا دیدار نصیب ہوا؟

image

میں بھی کاش ایک مرتبہ اللہ پاک کے گھر کا دیدار کر لوں ۔ یہ الفاظ آپ نے کئی لوگوں کے منہ سے سنے ہوں گے مگر لوگ ساری زندگی پیسہ جوڑتے رہتے ہیں تب جا کر ایک مرتبہ خانہ کعبہ اور مدینہ پاک کا دیدار نصیب ہوتا ہے۔

لیکن کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اللہ پاک خود اپنے گھر بلاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے پاکستانی سے کروانے جا رہے ہیں جو 40 سال خانہ کعبہ میں گزار آئے ہیں۔

یہ شخص اسلام آباد کا رہائشی ہے اور کہتے ہیں کہ میں کراچی سبزی منڈی میں ریڑھی لگایا کرتا تھا جہاں ایک دن ایجنٹ ملا۔

تو کہنے لگا کہ حرم شریف جاؤ گے خادم کیلئے ویزے آئے ہوئے ہیں تو میں نے کہا جی کیوں نہیں ،ایک مسلمان کو اور کیا چاہیے کہ اللہ پاک کے گھر کی خدمت کا موقعہ مل رہا ہے۔

تو بس پھر میں اپنے 5 رشتےداروں کے ساتھ چلا گیا لیکن رشتےدار تو کچھ سال بعد واپس پاکستان آ گئے مگر میں وہیں رہا۔ اور یہاں پاکستان سے 500 ریال ماہانہ نوکری پر گیا تھا جو کچھ عرصے بعد 700 سو ریال ہو گئی تھی۔

اس کے علاوہ یہ کہتے ہیں کہ میں اپنے آپ کو الحمداللہ اس دنیا کا سب سے خوش نصیب آدمی سمجھتا ہوں کیوں کہ میں نے 32 حج اور بے شمار حج کیے یہی نہیں خانہ کعبہ کی صفائی کے علاوہ دن میں 3 مرتبہ میزاب رحمت کی صفائی ہر نماز سے پہلے کرتا تھا۔ یہی نہیں ایک مرتبہ جب خانہ کعبہ کے اندر کچھ کام ہو رہا تھا تو اس وقت بہت مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر گئے۔

اس کے علاوہ اس 65 سالہ شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بہت خوش نصیب ہوں جسے رمضان شریف کی 27 ویں شب کو نبی پاکﷺ کا خواب میں دیدار نصیب ہوا۔

اور اس بات کا اندازہ مجھے ایسے ہوا کہ ان کا چہرہ مبارک بہت پرنور تھا اور پھر میں نے اس خواب کے بارے میں سعودی عرب میں ایک شخص کو بتایا جو وہاں قرآن پاک کا درس دیتے ہیں۔

تو انہوں نے میری بات سنتے ہی کہا کہ ایسی باتوں کا ذکر زیادہ نہیں کرتے اور بہت بہت اچھی بات ہے تمہیں دیدار نصیب ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات ڈیجیٹل پاکستان سے اخذ کی گئی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.