دعا زہرہ کا بیرونِ ملک کا ویزہ لگ چکا ہے، تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔۔ دعا کیس میں وکیل کا بڑا دعویٰ

image

دعا زہرہ کے کیس میں وکیل طلحہ نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے بیرونی مداخلت کو بھرپور ہوا دی جا رہی ہے اور دعا کا بیرونِ ملک کا ویزہ لگ گیا ہے اور اب دعا کسی بھی وقت باہر جا سکتی ہے۔ اس کیس میں یہ معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے فیملی سسٹم کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ وہ بچی 16 سال سے کم عمر ہے اور ایسے میں عدالت کی جانب سے جلد ہی کوئی بڑا فیصلہ جانا چاہیے۔

دعا وہ بیان نہیں دے رہی جو حقیقت ہے بلکہ وہ دباؤ کا شکار ہے اور وہ ایسے بیان دے رہی ہے جو اس سے بلوایا جا رہا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جب تک بچی کو اکیلے میں والدین سے ملنے نہیں دیا جائے گا جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کہ آیا بچی اپنی مرضی سے کیا چاہتی ہے۔

اس پر وکیل فیاض رامے نے کہا کہ بچی کے پیچھے کوئی بڑا ہاتھ ہے جو یوں بچایا جا رہا ہے۔ اس کا 10 تاریخ کو کیس ممکن تھا، اگلے ہی دن بچی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا فوری میڈیکل کروایا گیا۔ جبکہ والدین کا تو یہ پہلا بنیادی حق ہے اپنی بچی سے ملنے کا کیونکہ بچی 16 سال سے کم ہے اور یہ پاکستان کا قانون ہے کہ بچی کو والدین سے اکیلے میں ملوایا جائے۔ کم عمر بچی کے بیان کی کوئی واضح دلیل نہیں ہے۔

دعا زہرا کے والد نے بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کر دی ہے۔ والد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ دعا نے اپنے انٹرویو میں ملک سے باہر جانے کا ذکر کیا ہے۔ اس کو ملک سے باہر جانے سے روکا جائے اور بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 20 جون کو درخواست گزار کو پراسیکیوشن فائل تک رسائی دی گئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.