ائیر کولر کی بدبو آپ کے کمرے میں پھیل جاتی ہے؟ جانیئے ائیر کولر سے بدبو ختم کرنے کا وہ آسان طریقہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچائے

image

شدید گرمی کی وجہ سے لوگ اپنے کمروں میں ائیر کولر لگواتے ہیں جس سے انہیں ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔ یہ وہ سہولت ہے جو شہریوں کو سستی پڑتی ہے اور موسم گرما میں اس کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اب ائیر کولر لگوا تو لیتے ہیں وہیں اس سے ایک مسئلہ پیدا ہوتا ہے وہ یہ کہ کچھ دنوں بعد کولر سے بدبو آنے لگتی ہے جو کمرے میں بھر جاتی ہے۔ آج ہم اس کے حل پر بات کریں گے۔

ائیر کولر سے بدبو ختم کرنے کا طریقہ:

سب سے پہلے ائیر کولر کو کھلی جگہ پر لے جائیں جہاں باآسانی اس کی صفائی کر سکیں۔ اس کے بعد ائیر کولر کے اوپر موجود چیمبر کو کھول کر اس کے اندر کسی بالٹی سے پانی بھرنا ہے۔ آپ واٹر انلیٹ سے پائپ جوڑ کر بھی اس کے اندر پانی بھر سکتے ہیں۔ جیسی اس میں پانی ڈالیں گے تو وہ پیڈ سے نیچے ٹینک میں جائے گا تو اس سے بدبو پیدا ہوتی ہے۔اس کے حل کے لیے جو کام آپ نے کرنا ہے وہ یہ کہ ایک سے 2 بالٹی پانی سے بھریں۔ پھر ائیر کولر کے پمپ اور کولر کو آن کریں جس کے بعد پانی میں آپ کو بلبلے نظر آئیں گے۔ پمپ ابھی اسٹارٹ نہیں ہوا ہے۔ پمپ کھولنے کے لیے کولر کے پچھلے حصے میں نیچے کی جانب لیول کنٹرولر کو کم کر کے پمپم کو اسٹارٹ کر سکتے ہیں جس کے بعد پانی اوپر آنے لگے گا اور رنگت پیلی ہوجائے گی۔

پانی کو صاف کرنے کے عمل میں ایک سے دو گھنٹے کا وقت درکار ہوگا۔ 2 گھنٹے بعد ائیر کولر میں ڈالا گیا پانی کندا ہونے کی صورت میں اسے باہر نکال لیں گے اور پھر تازہ پانی بھریں گے۔ پانی ڈرین موڈ کنٹرولر سے باہر آئے گا جو آپ ایک بالٹی میں بھر سکتے ہیں۔ یہی عمل آپ نے تین بار دہرانا ہے۔ بعد ازاں ائیر کولر کے پچھلے حصے کی جالی پر آپ کوئی بھی سینی ٹائزر یا اسپرے کا استعمال کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی کولر کے آئس چیمبر میں بھی سینی ٹائزر ڈال سکتے ہیں۔ مکمل معلومات کے لیے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیئے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.